17 ہسپتالوں کا ویسٹ ٹھکانے لگانے کامنصوبہ التواء کا شکار

19 Jul, 2018 | 06:03 PM

عطاءسبحانی

سٹی42:محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کو مالی مسائل کا سامنا، متعدد منصوبہ لٹک گئے۔ مختلف نوعیت کے 1 اعشاریہ 2 ارب کے چیک بھی کیش نہیں ہو سکے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مالی مسائل کا سامنا ہونے سے متعدد منصوبے بھی لٹک گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈیڑھ ارب کی عدم ادائیگی کے باعث تاحال ایل سی نہیں کھولی جاسکی۔ ایل سی نہ کھولنے سے ہسپتالوں کا سامان بھی بیرون ملک سے نہیں منگوایا جا سکا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے مختلف نوعیت کے 1 اعشاریہ 2 ارب کے چیک بھی کیش نہیں ہو سکے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کیلئے شیڈول کی منظوری نہ مل سکی

اس رقم سے سول ورک اور مشینری کی خریداری کی جانی تھی۔17 ہسپتالوں کا ویسٹ ٹھکانے لگانے کامنصوبہ بھی التواء کا شکار ہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکو ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے 4 سو ملین نہیں مل سکے۔ وینٹی لیٹرز کی خریداری کیلئے بھی ساڑھے 3 سو ملین روپے درکار ہیں۔ 

مزیدخبریں