سٹی 42: پولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر نے کر دئیے سنسنی خیز انکشاف،کہتےہیں شہبازشریف جعلی رکارڈ بنانے اور پولیس مقابلوں کے ماسٹر ہیں، لوگوں کی جائیدادیں بھی ہتھیائیں، شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کے سب ثبوت ان کے پاس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرا نام عابد حسین باکسر ہے. باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل میڈلسٹ ہوں۔ وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول بیچ بازار کھولیں گے۔ میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعلیٰ کو خط،باپ بیٹی سے سہولیات واپس لینے کا مطالبہ
ویڈیو پیغام میں عابد باکسر نے انکشاف کیا کہ معاملہ ان کے ماموں کی زمین سے شروع ہوا جو شہباز شریف ہتھیانا چاہتے تھے۔ عابد باکسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کئی ایسے مقدمات میں نامزد گیا گیا جس سے ان کا کوئی تعلق تک نہیں تھا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔زندہ دلوں کا شہر بادلوں کی لپیٹ میں،دن میں رات کا سماں
عابد باکسر نے بتایا کہ گیارہ اکتوبر کو انہیں پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا تھا لیکن ان کی خوش قسمتی کہ ملک میں ایمرجنسی لگ گئی۔ عابد باکسر کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں ان کے ماموں کو ماورائے عدالت گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد سے ان کی موت واقع ہوئی لیکن اسے طبعی موت قرار دے دیا گیا۔