(سٹی 42) ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں اگر نگران حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےرہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر معیز نے کہاکہ سہولیات کے فقدان والے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے اور بیماریوں کے کنٹرول کیلئے مربوط سسٹم بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاطف نے کہاکہ چیف جسٹس صحت کے منصوبوں کافرانزک آڈٹ کرائیں، انہوں نے سنٹرل انڈیکشن پالیسی کو فی الفورختم کرنے کا مطالبہ کیا۔