زندہ دلوں کا شہر بادلوں کی لپیٹ میں،دن میں رات کا سماں

19 Jul, 2018 | 12:44 PM

حرااعوان

سٹی 42: شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں تیزتوکہیں ہلکی بارش،ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت کم،موسم خوشگوارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زندہ دلوں کے شہرمیں صبح کاآغازخوبصورت موسم سے ہوا۔ سورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی کا منظردیدنی تھا۔ پھردیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹاؤں نے آسمان کوچھپالیا۔ سورج بادلوں کے پیچھے پُرسکون ہواتودرجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی۔

آدھا دن گزرگیا توآسمان سے پانی کی بوندیں موسلادھاربارش کی نویدلے کرزمیں پرگرنے لگیں جوچند لمحوں بعد تیزبارش میں بدل گئیں۔یوں شہربھرمیں ابررحمت برسنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعلیٰ کو خط،باپ بیٹی سے سہولیات واپس لینے کا مطالبہ 

 ٹاؤن شپ،ماڈل ٹاؤن،جوہرٹاؤن،سول سیکرٹریٹ،اسلام پورہ،لوئرمال ،گڑھی شاہو،کینال روڈ،مال روڈ،راوی روڈ،مرغزارکالونی،جیل روڈ اورقلعہ گجرسنگھ سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔

مزیدخبریں