ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعلیٰ کو خط،باپ بیٹی سے سہولیات واپس لینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعلیٰ کو خط،باپ بیٹی سے سہولیات واپس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوبہترین سہولتیں دلانے کیلئے اپنے متحرک ہوئے توسیاسی مخالفین بھی الرٹ ہوگئے، درجہ اول کی سہولتیں واپس لینے کا مطالبہ، تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف،مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر کوجیل میں غیرقانونی سہولت دینےکا معاملہ سامنے آیا توتحریک انصاف متحرک ہوگئی۔ پی ٹی آئی کی سینئررہنماعندلیب عباس نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کوخط لکھ دیا۔

یہ بھی خبر پڑھیں۔۔۔عام شہری کیسے ووٹ کاسٹ کرسکتاہے؟ ڈی آر او نے ہدایات جاری کر دیں 

 خط میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کو جیل میں سہولیات قوانین کی خلاف ورزی ہے۔احتساب آرڈیننس کے تحت قیدی درجہ اول میں سہولیات کا اہل نہیں۔ تحریک انصاف نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں قیدیوں کو دی گئی اول درجے کی سہولت واپس لی جائیں۔غیرقانونی سہولیات پر بھی ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ ہوتا ہے۔