نواز شریف، مریم نواز کی سزا معطلی، بال چیف جسٹس کی کورٹ میں چلی گئی

19 Jul, 2018 | 11:45 AM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کی سزا کیخلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس تنظیم کی درخواست پر سماعت کی. جس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی سزا پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں. درخواست گزار وکیل نے دعوی کیا کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کےبعد نیب کاقانون ختم ہو چکا ہے۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے مطابق 18 ترمیم کے نیب آرڈیننس کا وجود ختم ہوچکا ہے اور اس بارے میں درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے.

درخواست میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا کہ جس قانون کا وجود ہی نہیں ہے، اس کے تحت کسی کیخلاف کارروائی اور سزا کیسے ہوسکتی ہے۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ نیب کے قانون کا وجود ختم ہونےکی وجہ سے سزا معطل کی جائے اور عدالت اہم نوعیت کے معاملے پر فل بنچ تشکیل دے۔

مزیدخبریں