لاہور کی ایک اور ننھی کلی مسکان جنسی درندے کی ہوس کا نشانہ بن گئی

19 Jul, 2018 | 11:23 AM

(ناصر علی) لاہور میں بنت حوا کیساتھ درندگی کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا، رائیونڈ میں دکاندار نے سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کم سن بچی کیساتھ زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا۔ جہاں امین پورہ کی رہائشی سات سالہ بچی مسکان درندہ صفت دکاندار کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔ ننھی بچی گھر سے سودا سلف لینے کیلئے دکان پر گئی جہاں نیامت نامی دکاندا راسے بہلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے مکان میں بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

ملزم زیادتی کے بعد گھرسے فرار ہوگیا اور بچی نے گھر جا کر اپنے ساتھ ہونے والی درندگی سے متعلق بتایا۔ اہل محلہ اور بچی کے والدین نے 15 پر کال کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو اس کی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کم سن بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اہل علاقہ نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کیا۔

اہل علاقہ کے احتجاج کے بعد رائیونڈ سٹی پولیس نے نیامت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں زیادتی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں