زاہد چوہدری : صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ڈرگ رولز، ٹاسک فورس کا قیام، سروس سٹرکچر کی تیاری، پروموشن و دیگر اُمور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان کی جانب سے ڈرگ کنٹرول رجیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈرگ رولز میں ترمیم کے لئے سمری منظوری کے لئے جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔ڈرگ کنٹرول ونگ کے باعث پنجاب میں جعلی ادویات کی روک تھام ممکن ہوئی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سخت مانیٹرنگ سسٹم کے تحت جعلی ادویات کی فروخت، سرکاری ادویات کی چوری کا خاتمہ ہوا ۔ پنجاب میں معیاری اور رجسٹرڈ ادویات کی تیاری اور فروخت وزیر اعلی ٰکا ویژن ہے۔
اجلاس میں ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات بھی موجود تھے