ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں کیمپ فائر، سٹوڈنٹس کی پرفارمنسز

پنجاب یونیورسٹی میں کیمپ فائر، سٹوڈنٹس کی پرفارمنسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسنین اولکھ : پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں کیمپ فائر کا اہتمام کیا گیا ۔ 7 روزہ ورکشاپ میں روور سکاؤٹ ٹیموں  نے شمولیت کی ،سٹوڈنٹس نے مختلف اسائنمنٹس پر عملی نمونے پیش کیے۔

سٹوڈنٹس کی جانب سے بیت بازی، پنجابی غزل، ملی نغمے، کامیڈی، پیروڈی پر مبنی زبردست پرفامنسز پیش کی گئیں۔۔ اقبال پٹرول، قائد پٹرول، سر سید احمد خان پٹرول، عائشہ پٹرول، فاطمہ جناح پٹرول، بن قاسم پٹرول و دیگر ٹیمیں شریک ہوئیں۔

ڈائریکٹر آئی ای آر عبدالقیوم چودھری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر ایجوکیشن اسلام آباد ڈاکٹر سید اشفاق حسین شاہ، سابق ڈپٹی ایڈیٹر جنرل اعظم خان، محمد عبد المتین خان، ڈاکٹر اشفاق احمد، سابق آئی جی پولیس اعظم جوئیہ، وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی ندیم بھٹی بطور مہمان شریک ہوئے۔

سات روزہ کیمپنگ میں سٹوڈنٹس کی ٹیموں نے مختلف اسائنمنٹس پر مشترکہ طور پرکام کیا۔کیمپنگ کے اختتام پرسٹوڈنٹس  انتہائی پُرجوش نظر آئے