حسنین ساجد:شہرکے ایئر کوالٹی انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ لاہور کا دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرا نمبرآ گیا۔ مجموعی اے کیو آئی 291 ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر کی آب و ہوا مضرصحت قرار دیدی گئی ۔
خیابان اقبال میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 639 ریکارڈ کیا گیا۔۔ پولو گراؤنڈ کینٹ 481، فدا حسین ہاؤس جوہر ٹاؤن 467، ڈی ایچ اے فیز فائیو 463، عسکری ٹین میں شرح آلودگی 416 ریکارڈ کی گئی۔ مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ 404، شملہ پہاڑی 360، غازی روڈ انٹرچینج 352، طفیل روڈ کینٹ 342، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 332 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔