سٹی42: غزہ سٹی چوک میں حماس نے تین خاتون یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔
پاکستتانی وقت کے مطابق رات تقریباً سوا آٹح بجے تین یرغمالی خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی فوٹیج سانبے آئی۔ تنیوں سویلین خواتین کو غزہ شہر کے مرکزی چوک پر پہنچے اور انہیں ریڈ کراس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
رومی گونن، ایملی ڈاماری اور ڈورون اسٹین بریچر بغیر امداد کے چلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ان تینوں میں سے دو کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے ایک جنوبی قصبے کیبوتز کفر عزا سے اور ایک کو نووا میوزک کنسرٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔