خیبر  کے پہاڑوں  میں آگ بھڑک اٹھی ؛ ریسکیو کو مشکلات کا سامنا

19 Jan, 2025 | 08:27 PM

محمد جواد : خیبر کی تحصیل جمرود بیسے کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے 

 ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل جمرود کے بیسے نامی پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ نے پہاڑ کے بڑے حصے پر موجود گھاس پھوس اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ وہ کوشش تو کر رہے ہیں لیکن پانی کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آگ پر قابوں پانے میں مشکلات کا سامنا ہے

مزیدخبریں