زاہد چوہدری :پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی لیبارٹریز،اتائیوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے شکنجہ کس لیا ۔
ترجمان پی ایچ سی کے مطابق 23 لیبارٹریز اور 550 اتائیت کے مراکز سیل کر دیے ،لاہور میں 10 لیبارٹریز کوبند کیاگیا۔حسن الٹراساؤنڈ سنٹر، فوجی فرینڈز لیبارٹری کوبند کیاگیا،امان لیب اینڈ ایکس رے سنٹر، شہناز الٹراساؤنڈ کلینک کوبند کیا،حسن ڈائیگناسٹک سنٹر کو بھی خلاف ورزی پربندکیاگیا،کیزیا لیب، ہائی کیئر ڈائیگناسٹک لیب، شفا کلینیکل لیب،الحجویری کلینیکل لیبارٹری اور حمید لطیف لیبارٹری بھی سربمہر کردی گئیں جیل روڈ پر واقع ڈاکٹرز لیب کی خدمات معطل کر دی گئیں
،ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطبق 1ہزار937مراکزپر چھاپے مارے 419پر اتائیت کے کاروبار تبدیل پائےٌ ٌ لاہور 317، فیصل آباد 70، راولپنڈی ، ملتان 27 ،سرگودھا میں 14 مراکز بند کیے ،
پی ایچ سی نے پنجاب میں 207,000 سے زائد علاجگاہوں پر چھاپے مارے کمیشن نے اب تک56ہزار841 اتائیت کے مراکزکو سیل کیا۔