محکمہ موسمیات نےتیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی 

19 Jan, 2025 | 08:04 PM

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی  ۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے ساتھ  بارش اور برفباری ہوگی جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی 

محکمہ موسمیات کے مطابق شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباداورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش  اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 04، استور، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سوموار کے روز موسم کی صورتحال: 

 اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔  صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ درمیا نی سے تیز بارش اوربرفباری کا امکان  ہے  اس دوران پشاور، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں ، کرک،ہنگو اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواوں کےساتھ ہلکی بارش کا امکان  ہے ۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے  تاہم راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال، گجرات ، میانوالی اور خوشاب میں ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع کی جارہی ہے ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع   ہے ۔

بلوچستان میں      کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی، ژوب اورموسیٰ خیل میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے اس دوران بارکھان، پنجگور، تر بت، جیوانی اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔ 

صوبہ  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ۔صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع  ہے ۔ 

کشمیر اور گلگت بلتستان میں درمیا نی سے تیز بارش اوربرفباری کا امکان    ہے ۔ 

مزیدخبریں