سٹی42: غزہ میں حماس کی قید سے تین یرغمالی خواتین کو واپس لانے کے لئے ریڈ کراس کا قافلہ روانہ ہو گیا۔
سوشل پلیٹ فارم پر غزہ کے علاقہ سے پبلش کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ریڈ کراس کا قافلہ یرغمالیوں کو لینے کے لیے جا رہا ہے۔
غزہ کی پٹی سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریڈ کراس کا ایک قافلہ تین یرغمالی خواتین کی متوقع رہائی سے قبل ان کو حماس کی تحویل سے اپنی حفاظت میں لانے کے لیے سفر کر رہا ہے۔
تین سویلین خواتین
گونن کو نووا میوزک فیسٹیول سے 7 اکتوبر 2023 کی صبح اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دہشت گردوں کے حملے سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔۔ انہوں نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، فون پر ماں سے رابطہ ختم ہونے سے پہلے اسے گولی مار دی گئی تھی۔ گونن کی بہن شہاف گونن نے فہرست جاری ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، "یہ سرکاری (اطلاع) ہے، رومی اس فہرست میں شامل ہے۔ ہم سب کے لیے گڈ لک"
دماری کو 7 اکتوبر کو حماس نے کبوتز کفار عزہ پر حملہ کے دوران اغوا کر لیا تھا۔ ان کو دوسرے درجنوں افراد کے ساتھ غزہ لے جا کر قید کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک برطانوی اسرائیلی دہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کا آخری پیغام سات اکتوبر 2023 کی صبح 10 بجے کے قریب آیا تھا۔ 7 اکتوبر کو، جب اس نے سوشل پلیٹ فارم پرلکھا کہ دہشت گرد ان کے پڑوس میں ہیں اور ان کے اپارٹمنٹ کے ارد گرد فائرنگ کر رہے ہیں۔ اس پیغام کے بعد ان کو اغوا کر لیا گیا تھا۔
دماری کی طرح، ایک ویٹرنری نرس سٹاین بریچر کو بھی کفار عزا سے اغوا کیا گیا تھا۔