شہباز علی:لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیدر کرار دنگل کے مقابلے شروع ہو گئے۔
شہباز شریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں میں 40 چھوٹی بڑی کُشتیاں ہوں گی،صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان مقابلوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
دنگل کا انعقاد صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔دنگل میں بھولا پہلوان کا مقابلہ آفتاب بٹ پہلوان ، شیر علی پہلوان کا مقابلہ صابر پہلوان سے ہوگا۔
کالا پہلوان ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازیں گے۔
چیئرمین ندیم پہلوان ، چیئرمین پنجاب لالہ شاہد ، ببا پہلوان ، عادل بٹ اور فرید علی پہلوان،بشیر بھولا بھالا ، شاہد کھوئے والا، سونا چاندی ،مٹھو خلیفہ، چوہدری مرتضی معاونت کررہےہیں۔
علاوہ ازیں مہر وقاص ،مہر شہزاد، شہباز بٹ، یوسف سنیارا اور شمالی لاہور یونین بھی کُشتی مقابلوں کی معاونت کررہے ہیں۔
لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیدر کرار دنگل کے مقابلے شروع
19 Jan, 2025 | 03:50 PM