ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیچہ وطنی؛ مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم، 3افراد جاں بحق

 چیچہ وطنی؛ مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم، 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا سلیم: چیچہ وطنی میں مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم ،حادثے میں 3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی ہوگئے ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.

تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر نجی کمپنی کی اے سی بس اور ٹرالی میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے.
ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا .
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ڈرائیور حادثہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد فاروق,زاہد اقرتسمیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی اللہ رکھا,عمران کے نام سے ہوئی ۔ حادثہ کے شکار افراد مزدور تھے اور ٹرالی پر شٹرنگ کے لئے بورے والا روڈ پر جارہے تھے۔