ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ جیتنے پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

19 Jan, 2025 | 03:46 PM

ویب ڈیسک:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔

قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں