ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینیں پرائیویٹ، مسافروں سے اوور چارجنگ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

ٹرینیں پرائیویٹ، مسافروں سے اوور چارجنگ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ ،سنیکس دئیے جاتے ہیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔

بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے ،پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو سٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔
لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار  کے مسافروں نےچلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔

مسافروں کاکہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سفری سہولیات میں بہتری کے دعویدار ریلوے حکام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے آگے بےبس دکھائی دے رہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود ریلوے حکام ٹھیکیداروں کی من مانیاں نہ روک سکے۔