آڈٹ رپورٹ میں 58 فیصد انرولمنٹ بوگس نکلنے کاانکشاف

19 Jan, 2025 | 01:19 PM

 راؤ دلشاد :محکمہ سکول ایجوکیشن کی متعلق آڈٹ رپورٹ نے بزدار سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پنجاب اسمبلی میں جمع آڈٹ رپورٹ نے سابق حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،   ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پاکپتن کی آڈٹ رپورٹ میں 58 فیصد انرولمنٹ بوگس نکلنے کاانکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی انرولمنٹ کے اہداف تو پورے نا کیے مگر بجٹ 100 فیصد خرچ کیاگیا،ڈسٹرکٹ پاکپتن کے سرکاری سکولز میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے دیاگیا۔

بوگس داخلوں کے معاملے پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا،ڈسٹرکٹ پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں 58 فیصد داخلے کا ریکارڈ نہ مل سکا،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھجوادی،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے داخلوں کے تمام ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کی سفارش کردی۔

  آڈٹ رپورٹ  میں بتایا گیا ہے، نادرا کے ریکارڈ کےمطابق 42 فیصد بچوں کی انرولمنٹ کی تصدیق ہوسکی ،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکپتن میں سکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کیلئے کئی مراسلے لکھے،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔

مزیدخبریں