ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کا نوٹس لے لیا۔

 رپورٹس کے مطابق کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا ذبح روکنے کی ہدایت کی ہے۔

 اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بھینسوں اور بیل کو قابل استعمال عمر 10 سال تک زبح ہونے سے روکا جائے۔ خط کے متن کے مطابق ڈیڑھ سال سے کم عمر بکری اور بھیڑوں کا ذبح بھی روکا جائے۔

 اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بکریوں اور بھیڑوں کو قابل استعمال عمر 4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔