ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صنعت و تجارت اور امریکی کمپنی ایم 2 ڈی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

محکمہ صنعت و تجارت اور امریکی کمپنی ایم 2 ڈی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور صدر امریکی سرمایہ کار کمپنی فواد سرور نے دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا، ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کمیونٹیز،پالیسی سازوں ،سٹیک ہولڈرز کو معاونت فراہم کی جائے گی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے تجاویز اور حکمت عملی مرتب کی جائے گی،عوام کی آگاہی کیلئے مشترکہ تعلیمی پروگرامز ،ورکشاپس،ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائیگا۔
امریکہ کی کمپنی پنجاب میں ماحولیات سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی،ماحولیات سے متعلقہ منصوبوں کیلئے موثر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل بنایا جائے گا،پنجاب میں امریکی کمپنی ایم 2ڈی کی سروسز کو فروغ دیا جائے گا۔

چودھری شافع حسین کا کہناتھا کہ باہمی تعاون کے معاہدے سے ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں مدد ملے گی،کلائمیٹ چینج عالمی چیلنج ہے جس سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔
امریکی کمپنی کے ڈائریکٹر صدف شاہ ،فیصل جاوید ،ماہر ماحولیات اینا عیزابل میلگریجو، ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔