ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان

کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 21 جنوری تک دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے 22 جنوری سے شہر میں سردی کی ایک نئی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔