ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی خان پر حملہ، گرفتار مرکزی ملزم کا تعلق کس ملک سے نکلا؟

سیف علی خان پر حملہ، گرفتار مرکزی ملزم کا تعلق کس ملک سے نکلا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کرنے والے مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس نےتحقیقات کرتے شبہ کیا کہ ملزم بھارت کا رہائشی نہیں ہے،حملہ آور بنگلہ دیشی شہری ہے۔

 ممبئی پولیس کے مطابق اتوار کی صبح تھانے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس پر اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے کا الزام ہے، خان پر جمعرات کی صبح کے وقت باندرہ میں ان کے اپارٹمنٹ میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور بنگلہ دیشی شہری ہے، ملزم کی شناخت 31 سالہ محمد شرف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس دکشت گیدام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، "ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی ہے، اس کے پاس بھارت کے جائز دستاویزات بھی نہیں ہیں،ضبط کیا گیاسامان اس کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔"
 ڈی سی پی گیدام نے کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت سے ہم استدعا کریں گے کہ ملزم کو پولیس حراست  میں دیا جائے، ہمیں شبہ ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی نژاد ہے، اس لیے  پاسپورٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کی ہیں،بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد اس نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔

 فی الحال وہ اپنا نام وجے داس استعمال کر رہا ہے، وہ پانچ سے چھ ماہ قبل ممبئی آیا تھا، چند دن قبل ممبئی میں قیام کیا اور پھر ممبئی کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے لگا۔ وہ ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا ہے

پولیس ملزم کی شناخت کی تصدیق کر رہی ہے اور یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔