ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ 2 شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار 

لاہور؛ 2 شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں گدا گر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں کینٹ پولیس کی گدا گروں کے خلاف کارروائیاں، 02 شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایات پر عادی اور جرائم پیشہ گداگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ،ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں کینٹ پولیس کی گدا گروں کے خلاف کارروائیاں، 02 شی میل سمیت 46 گداگر سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ  کا کہنا تھا کہ گداگری پر زیروٹالرنس اپناتے ہوئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،گداگر مافیا کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،بھیک منگوانے والے منظم گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

ایس پی اویس شفیق شہری اپنے ارد گرد موجود گدا گروں کی اطلاع 15 پر دیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشن،بچوں کے جنسی استحصال، گدا گری جیسی لعنت کا قلع قمع کریں گے۔