ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک؛ فیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار کی رکشے کو ٹکر

کلمہ چوک؛ فیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار کی رکشے کو ٹکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:لاہور کے علاقہ کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر کار کی رکشے کو ٹکر، حادثے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی،حادثہ کے نتیجہ میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ تصادم کے باعث رکشہ کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

پولیس کی نفری موقع پر موجود، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس نےکار ڈرائیور سے تفیتش جاری کردی۔