ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سترہ کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث کئی سرکاری اہلکار گرفتار

سترہ کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث کئی سرکاری اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے  خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث کئی سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ 

اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق  فوڈ  ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے جعلی بینک واؤچرز بنا کر سرکاری خزانہ کو  17 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ 
گندم سکینڈل میں ملوث عملے کو  انکوائری کے دوران جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیاگیا۔
اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ڈی ایف سی  فوڈ محمد زمان کو جرم ثابت ہونے پر گرفتارکیا۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہی اسسٹنٹ محمد شبیر اور محمد طارق ،سینئر کلرک محمد شریف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
عبدالغفار، عتیق الرحمن ، قمر رشید اور محمد اعجاز کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈ احمد نواز کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

 ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے ان گرفتاریوں کے ضمن میں کہا کہ کرپٹ عناصر کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر  عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو  نشان عبرت بنایا جائے گا ۔