ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ایران کشیدگی میں برف پگھلنے لگی، ایرانی سفیر کا اہم پیغام آگیا

پاک ایران کشیدگی میں برف پگھلنے لگی، ایرانی سفیر کا اہم پیغام آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بعد پاک ایران کشیدگی کی برف پگھلنے لگی۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ایران برادر اسلامی ملک پاکستان کی حدود اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے، دہشتگردی جیسے مسائل اور ان میں دلچسپی دونوں ممالک کیلئے مشترکہ ہیں‘۔

 ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ’دونوں ممالک منفرد طور پر خطے میں اپنے غیرمطابقت پذیر مفادات کے ذریعے سیکیورٹی، معیشیت اور معاشرتی بحالی کو فروغ دے سکتے ہیں‘۔