ویب ڈیسک: سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 85 میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ۔
این اے 85 سے آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے بعد انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ،حلقہ میں آزاد امیدوار عامر سلطان چیمہ اور لیگی امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع کیا جا رہا تھا ، آر او شعیب نسوانہ نے الیکشن روکنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔