ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے سر شام ہی موٹرویز بند ہونا شروع ہوگئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک, موٹروے ایم 3 عبدل حکیم سے لاہور تک , ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک, ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کہ وجہ سے بند کردی گئی، اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،
روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔