ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارا پہلا وعدہ پاکستانی عوام کی آمدنی بڑھائیں گے، بلاول بھٹو

ہمارا پہلا وعدہ پاکستانی عوام کی آمدنی بڑھائیں گے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا وعدہ پاکستانی عوام کی آمدنی بڑھائیں گے، ہمارا دوسرا وعدہ اقتدارمیں آکر 300 یونٹ بجلی فری سولر کے ذریعے پہنچائیں گے، 30لاکھ پکےگھر بنائیں گے۔

 رحیم یارخان میں بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جلسہ ہمارےسامنےہےاوردوسرا سڑک پرہے، ایسانہ ہوکہ آپ کا جوش و جذبہ دیکھ کروہ شیر ڈر کر بھاگ جائے، مجھےخوشی ہےکہ ایک بارپھرسےآپ کےدرمیان آیاہوں، وسیب سےہم تخت لاہورکو ڈٹ کر مقابلہ کرنےکا پیغام دیتے ہیں، جیت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی اپنےمنشورپرالیکشن لڑرہی ہے، پاکستان کی عوام مہنگائی، بےروزگاری سےپریشان ہے، ہم نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیاہے، فنانشل 10 نکاتی ایجنڈے میں منسٹریز کا 300 ارب کا خرچہ عوام پرکیا جائے، دوسرا ایجنڈا اشرافیہ کی سبسڈی ختم کریں گے، ہمارا پہلا وعدہ پاکستانی عوام کی آمدنی بڑھائیں گے، ہمارا دوسرا وعدہ اقتدارمیں آکر 300 یونٹ بجلی فری سولرکےذریعےپہنچائیں گے، 30لاکھ پکےگھر بنائیں گے۔

 بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہمارا منشور آپ نےگھرگھرلےکرجانا ہے، میں صرف عوام کاساتھ مانگ رہا ہوں، پیپلزپارٹی کامقابلہ غربت، بےروزگاری اوربھوک سے ہے، پیپلزپارٹی غریبوں، عام آدمی کی جماعت ہے، اب چوتھی بار وزیراعظم بن کرعوام کا خون چوسنا چاہتا ہے، پہلی باروزیراعظم بنا تو بنانےوالوں سےلڑا، دوسری باربھی انہی سےلڑا، تیسری بار وزیراعظم اسی ناکام شخص کو بنایا گیا، اگر یہ چوتھی بار وزیراعظم بنا تو وہی پھر روئےگا کہ مجھےکیوں نکالا، اس صوبےکی عوام میاں نوازشریف کوچوتھی باروزیراعظم نہیں دیکھناچاہتے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں صرف عوام کی حکومت چاہتا ہوں، پنجاب کےلیاقت پورمیں مفت علاج کافری ہسپتال بناوں گا، آپ نے 8 فروری کو تیر پر نشان لگاناہے، اگر آپ میرےتمام امیدواروں کو جیتوائیں گےتو میں آپ کے مسائل حل کروں گا، 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگانا ہے، یہ تیر وسیب کا نشان ہے، جیت تیر کی ہی ہوگی۔