پی پی 160سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی پارٹی کے کارکنوں کیساتھ میٹنگ

19 Jan, 2024 | 06:32 PM

حسن علی : پی پی 160سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمٰن کی پارٹی رہنمائوں،کارکنوں کیساتھ میٹنگ، حلقے میں انتخابی مہم کی صورتحال پر غوروخوض کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 160 میاں مصباح الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلم گل، عثمان ملک،امجد حسین ، عاطف رفیق،فائزہ ملک،صداقت شیروانی سمیت دیگر رہنما نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی 160اور161کے زونل تنظیمی عہدیداروں نے مصباح الرحمٰن کو جتوانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر چودھری اسلم گل کا کہنا تھا این اے 127سے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی پی 160سے مصباح الرحمٰن کو اکثریت سے جتوائیں گے۔ پی پی 157,161,162اور163سے بھی پیپلز پارٹی جیتے گی۔

اجلاس میں پروین شیخ،رانا اشعر،رانا ذوالفقار سمیت دیگر موجودتھے۔

مزیدخبریں