نواز شریف چاہتا ہے کہ مضبوط حکومت آئے تاکہ آپ کی خدمت کر سکے، مریم نواز

19 Jan, 2024 | 05:40 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف مضبوط حکومت چاہتے ہیں، نواز شریف چاہتا ہے کہ مضبوط حکومت آئے تاکہ آپ کی خدمت کر سکے۔

مریم نواز نے خانیوال میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کے شیروں اور شیرنیوں کو نواز شریف کا سلام ہو۔ خانیوال شدید سردی میں عوام کا جلسے میں پہنچنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں اور آپکے جزبات کو سلام پیش کرتی ہوں۔ میں عرفان خان ڈاہا کا رانا سلیم صاحب کو سلام پیش کرتی ہوں۔ریاست میں اتار چڑھاؤ  آتا ہے،  خانیوال والے شیروں کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے، 2018 میں دھاندلی ہونے کے باوجود خانیوال والوں نے جتوایا،  جب 2018 میں دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ کو ہرایا گیا خانیوال کی عوام نے جب بھی مسلم لیگ کو جتوایا، 2018 میں نواز شریف کو ہرانے کے لیے الیکشن چوری کرنا پڑا۔ 
چیف آرگنائزر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں گرفتار رکھا ہم بھاگے نہیں، مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے جس کو باپ کے سامنے گرفتار کیا،  مسلم لیگ ن کے لیڈروں اور کارکنوں نے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بھاگے نہیں،  جھوٹے کیس کا سامنا کیا جیلوں کا سامنا کیا مگر کوئی مسلم لیگی چھوڑ کر نہیں گیا۔ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالو؟ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ شہدا کے یادگار کو آگ لگاؤ؟ ایون فیلڈ کے الزام لگانے والو کیا نواز شریف نے کہا تھا فوجی املاک کو نقصان پہنچاؤ؟ کیا نواز شریف نے جھوٹا سائفر لہرایا۔  نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے قومی راز افشاء نہیں کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن سب کے سامنے کروائے، مسلم لیگ نے اور مریم نواز نے میدان نہیں چھوڑا۔  کوئی مائی کا لال یہ کہے کہ کیا نواز شریف نے اپنے چاھنے والوں کہا کہ ریاست پر حملہ کرو ؟  کوئی مائی کا لال یہ گواہی دے کے نواز شریف نے ملکی راز کسی سے افشا کیا ہو، نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا،  آج جو تمھارے ساتھ ہورہا ہے نواز شریف نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، نواز شریف نے آسمان کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ 
مریم نواز نے کہا کہ خانیوال لودھراں موٹر وے کس نے بنائی تھی، ملک سنوارنے اور بنانے والا نواز شریف ہے، ووٹ پر حق نواز شریف کا ہے، نواز شریف مضبوط حکومت چاہتے ہیں جہاں بجلی، گیس، چینی، آٹا سستا ہو، تو پھر ووٹ کا حق کس کا ہے۔ نواز شریف چاہتا ہے کہ مضبوط حکومت آئے تاکہ آپ کی خدمت کر سکے۔ نواز شریف کے خیبر سے کراچی تک منصوبے ہیں۔ الیکشن والے دن کوئی گھر نہیں بیٹھے گا، خانیوال کی یونیورسٹی، ہسپتال سب کام ہوں گے۔ 
 مریم نواز نے نواز شریف زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریر ختم کی۔ 

مزیدخبریں