چاہت فتح علی خان نے سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا

19 Jan, 2024 | 04:27 PM

عثمان خان: سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی رجسٹرڈ کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

  چاہت فتح علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر بات کرتے ہوئے بتایا کہ  پارٹی رجسٹریشن سے متعلق فارم وصول کرلیا ہے۔ جلد پارٹی کا نام اور منشور سامنے آجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں شروع سے ہی سیاست کا بہت شوق ہے۔اس لیے پارٹی رجسٹریشن کیلئےالیکشن کمیشن آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رجسٹر نہ ہوئی توعدالت سےرجوع کروں گا، سبزیاں اور پھل مہنگے نہیں ہونےچاہئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ 

مزیدخبریں