صغیر احمد: سرائے عالمگیر سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری نعمان اشرف کےکاغذات منظور کرلیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما چوہدری نعمان اشرف کے پی پی 27 سے کاغذات منظور کیے گئے۔ چوہدری نعمان اشرف نے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں کاغذات بحالی کے لیے رٹ کی تھی۔ چوہدری نعمان اشرف کے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر کاغذات نامزدگی بحال کردیے گئے۔