بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے آصفہ بھٹو آ ج لاہور پہنچیں گی

19 Jan, 2024 | 03:25 PM

حسن علی : آصفہ بھٹو زرداری بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے آج لاہور پہنچیں گی۔

آصفہ بھٹو این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی, آصفہ بھٹو مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی. 

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کے دورے بھی شیڈول ہیں۔ 

قبل ازیں پیپلزپارٹی کی کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری ابراہیم حیدری گئیں تھی، جہاں کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ 

مزیدخبریں