عامرشہزاد :پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء علی آمین گنڈاپور کا انتخابی نشان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی, دوران سماعت علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ علی امین این اے 44،پی کے 112 اور 113پر امیدوار ہے،تینوں حلقوں پر ایک نشان دیا جائے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ نشان الاٹ کرنےکی تاریخ گزرچکی،ان کے نشانات اتنے برے نہیں،بیلٹ پیپر چھپائی کا عمل جاری ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس 22 جنوری تک ملتوی کردیا۔
علی امین گنڈاپور کا انتخابی نشانات کیخلاف کیس، سماعت 22 جنوری تک ملتوی
19 Jan, 2024 | 03:13 PM