ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

 وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قراردینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا،وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیا، ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

  درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔