ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے کیفے ریسٹورنٹس کو جرمانہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی خلاف ورزی پر کیفے ریسٹورنٹس کو دو لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، دوسری پر پانچ لاکھ جبکہ تیسری بار پر مستقل سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے چنگ چی رکشوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے اور اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔