خبردار:شدید سردی سے شہر میں نمونیا کیسز میں اضافہ،مزید 2افراد جاں بحق

19 Jan, 2024 | 12:26 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)شدید سردی میں نمونیہ خطرناک بن گیا، 24گھنٹوں میں لاہور میں نمونیا سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے۔
شدید سردی کے باعث نمونیا کیسز  میں اضافہ ہونے لگا،  لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمونیا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔پنجاب بھر میں نمونیا سے 24گھنٹے میں 18افراد جان کی بازی ہار گئے،لاہور میں مزید 279 افراد  میں نمونیا کی تشخیص ہوئی،شہر میں رواں سال 19روز میں نمونیا سے 42افراد جاں بحق ہوئے۔

 خیال رہے کہ نمونیا ایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
 نمونیا کی مختلف علامات ہوتی ہیں، جیسے سینے میں تکلیف، سانس لینے میں دشواری، زور دار کھانسی، گلے میں درد، شدید تھکاوٹ کا احساس اور بخار وغیرہ۔

نمونیا کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ بذات خود متعدی مرض نہیں ہے۔ البتہ اس کے جراثیم  کسی دوسرے شخص کو متاثر کر سکتے ہیں۔اگر نمونیا کسی وائرس کے نتیجے میں ہوا ہو تو یہ جراثیم میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس صورت میں شدید خطرناک شکل اختیار کر لیتا ہے۔ 

مزیدخبریں