ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

19 Jan, 2024 | 11:04 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزیدکم ہو گئی۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو نے کے بعد 280 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

 معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں