(علی رامے)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دواان سعودی سفیر نے بھی وزیراعلی ٰ محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کی تکمیل کا اعتراف کیا۔سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا۔
ملاقات میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے،وزیراعلی ٰ محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی۔لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔