لاہور دھند کی لپیٹ میں، خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ،  فضائی آلودگی میں شہر پانچویں نمبر پر

19 Jan, 2024 | 10:07 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)دھند سے لاہور کا ہر منظر دھندلا گیا،حد نگاہ انتہائی کم ،سرد موسم کی شدت میں بھی اضافہ ،درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 خشک سردی کا زور نہ ٹوٹنے سے نزلہ ،زکام اور دیگر امراض بھی بے قابو ،شہریوں کو شدید دھند اور خشک موسم سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنے کی لگاتار ہدایات کی جا رہی ہیں۔دنیا میں 186 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں شہر پانچویں نمبر پر محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں۔
شہر میں ٹھرٹھراتی خشک سردی اور دھند کا راج ہے،دھند سے لاہور کا ہر منظر دھندلا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے امکانات ۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ،ہوا کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچوں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 186 ریکارڈہوا۔یو ایس کونسلیٹ ائیر کوالٹی انڈیکس 221,فیز8-ڈی ایچ اے 334،کینٹ پولو گراؤنڈ192 , ایچیسن کالج 179, شاہراہ قائداعظم 213 ,فدا حسین ہاؤس 183 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ  کیا گیا۔

مزیدخبریں