داماد کی ایسی خاطر داری جو نہ دیکھی نہ سنی

19 Jan, 2023 | 09:10 PM

ویب ڈیسک :  بھارت میں ایک خاندان نے اپنے داماد کی ایسی خاطر داری کی جو نہ دیکھی نہ سنی کے مصداق سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں دعوت کا اہتمام اس طریقے سے کیا کہ داماد کی تواضع کے لیے 379 ملکی و غیر ملکی کھانوں کی ڈشز بنائیں جنہیں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق داماد کی آؤ بھگت کے لیے خاندان کی جانب سے آٹھ ماہ قبل باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی جب کہ عمل درآمد کے لیے پورے خاندان کو ایک ہفتہ لگا۔

خاوند کے ساتھ میکے آنے والی دلہن کوسوما نے ذرائع ابلاغ سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا تھا لیکن جب یہ تمام کھانے میرے شوہر کے سامنے ایک ساتھ آئے تو وہ انہیں دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت سے دوچار ہو گئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی دامادوں کی خاطر تواضع کے لیے درجنوں نہیں سینکڑوں کھانے پکائے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئے ہیں۔بھارت میں گزشتہ دنوں ہی آندھرا کی ایک فیملی نے اپنے داماد اور بیٹی کی دعوت کے لیے 173 ڈشز تیار کی تھیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر وائرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں