طلحہ اشرف :ہوشیار خبردار ، سردی ابھی آئی نہیں بلکہ ابھی تو آنی ہے لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
انتظارکی گھڑیاں ختم، شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شہر میں بادل برس پڑے، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔کوٹ لکھپت، پیکو روڈ، ٹائون شپ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ۔بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی, والٹن روڈ, مغلپورہ, کینال روڈ, اور فیروز پور روڈ پر ہلکی بوندا باندی. شہر بادلو ں کی لپیٹ میں آگیا. شہریوں کو کل بھی خوشجوار موسم کے ساتھ ہلکی بوندا باندی دیکھنے کو ملے گی.
محکمہ موسمیات کی لاہور میں 24 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔