(ویب ڈیسک)حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 2 ناموں پر اتفاق کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سیکھرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام تجویز کئے گئے تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کئے گئے تھے جن پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومتی پارلیمانی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 2 ناموں پر اتفاق کرلیاگیا،پی ٹی آئی کی جانب سے دو نام فائنل کر لئے گئے ،نگران وزیراعلیٰ کیلئے فائنل کئے جانے والے ناموں میں نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وفاقی وزیر صحت نصیر خان کی دہری شہریت سامنے آنے کے بعد ان کا نام ڈراپ کر دیاگیا ۔