بھارتی قید سے رہائی کے بعد پاکستانی نوجوان واہگہ بارڈر پہنچ گیا  

19 Jan, 2023 | 06:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی قید سے رہائی کے بعد پاکستانی نوجوان واہگہ بارڈر پہنچ گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے کہ وزارت خارجہ اور بھارتی حکومت کے مربوط تعاون سے فرحان کی رہائی ممکن ہوئی، فرحان خان کو آج واہگہ، اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا، پاکستانی حکام کاکہناتھا کہ بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں