(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ایک اور اضافہ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ، نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ، فہد ہارون کی شمولیت کے بعد وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی جبکہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی
شہباز شریف کی کابینہ میں وزراء 34،وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں فہد ہارون نے بطور فوکل پرسن برائے میڈیا، خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے عمران خان کے دور میں ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔