وزیراعظم نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

19 Jan, 2023 | 08:34 AM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،  استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

42 سالہ جیسینڈ آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا ان کے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی، جبکہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

مزیدخبریں