(اسرار خان)لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 208 شہری زخمی ہو گئے ، 87 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 212 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 208 افراد زخمی ہو گئے،87 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 121 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔